زبان / Language
شرائط و ضوابط Legal notice

شرائط و ضوابط

Terms and Conditions

Jeem Academy کی ویب سائٹ www.jeemacademy.com پر خوش آمدید۔ ہماری ویب سائٹ یا خدمات استعمال کرتے وقت آپ درج ذیل شرائط و ضوابط کو ماننے کے پابند ہیں۔ براہ کرم انہیں غور سے پڑھیں۔

  1. ویب سائٹ استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ آپ نے یہ شرائط پڑھ لی ہیں، سمجھ لی ہیں اور ان سے اتفاق کرتے ہیں۔

    اگر آپ ان شرائط سے متفق نہیں ہیں تو براہ کرم ہماری کسی بھی سروس یا ویب سائٹ کو استعمال نہ کریں۔

  2. ویب سائٹ کو کسی بھی طرح نقصان پہنچانا، ہیک کرنا، یا دوسرے صارفین کے استعمال میں رکاوٹ ڈالنا سختی سے ممنوع ہے۔

    غیر مجاز سرگرمیاں جیسے ہیکنگ، ڈیٹا چوری، سیکیورٹی کو بائی پاس کرنے کی کوشش یا اسپام کرنا، اکاؤنٹ فوری طور پر ختم کروا سکتی ہیں۔

  3. ویب سائٹ پر موجود تمام مواد (متن، گرافکس، تصاویر، کورس میٹیریل، لوگو وغیرہ) Jeem Academy کی ملکیت ہیں، سوائے جہاں الگ ذکر کیا گیا ہو۔

    کسی بھی مواد کو بغیر تحریری اجازت کے تجارتی یا غیر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

  4. اگر آپ ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بناتے ہیں تو اپنے لاگ اِن کی تفصیلات کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے۔

    رجسٹریشن کے وقت درست اور تازہ ترین معلومات فراہم کرنا لازمی ہے۔ آپ اپنا اکاؤنٹ زیادہ سے زیادہ 2 ڈیوائسز پر لاگ اِن کر سکتے ہیں۔

    اکاؤنٹ کو کسی اور شخص کے ساتھ شیئر کرنا یا بغیر فیس کے کسی کو کورس تک رسائی دینا پالیسی کی خلاف ورزی ہے اور اس صورت میں اکاؤنٹ بلاک یا ختم کر دیا جائے گا۔

  5. اساتذہ یا طلبہ کی بے ادبی، غیر قانونی یا غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونا سختی سے منع ہے۔

    Jeem Academy کو حق ہے کہ ایسی کسی بھی خلاف ورزی پر اکاؤنٹ معطل یا ختم کر دے۔

  6. ویب سائٹ پر موجود بعض کورسز یا خدمات کے لیے فیس دینا ضروری ہے۔

    ہر کورس کی فیس خریداری سے پہلے کورس کی فیس دیکھ لیں۔ طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ داخلہ لینے سے پہلے کورس کی تفصیلات، خاکہ، اور متعلقہ ویڈیوز دیکھ کر فیصلہ کریں۔

    ایک بار فیس جمع ہونے کے بعد فیس واپس نہیں کی جائے گی، سوائے اس کے کہ طالب علم کورس مکمل کرے اور پریکٹس ورک و ہدایات فالو کرنے کے باوجود یہ ثابت کرے کہ کورس دی گئی فیس کے معیار پر پورا نہیں اترا یا مجھے فائدہ نہیں ہوا۔

  7. بعض اوقات Jeem Academy کسی لیکچر یا آرٹیکل میں آپ کو دیگر ویب سائٹس کی طرف رہنمائی کر سکتی ہے۔

    ان ویب سائٹس کے مواد یا پالیسیز کی ذمہ داری Jeem Academy پر نہیں ہوگی۔

  8. Jeem Academy درست معلومات فراہم کرنے کی پوری کوشش کرتی ہے، تاہم ویب سائٹ ہمیشہ بغیر رکاوٹ یا غلطی کے چلے، اس کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

    کسی بھی انٹرنیٹ خرابی، سرور ڈاؤن یا ڈیٹا کے ضائع ہونے کی صورت میں مشترکہ نقصان ہو سکتا ہے جس پر Jeem Academy ذمہ دار نہیں ہوگی۔

  9. تمام ادائیگیاں صرف اور صرف Jeem Academy کی آفیشل ویب سائٹ یا آفیشل بینک/والٹ اکاؤنٹس میں کی جائیں۔

    کسی اور ذریعے سے ادائیگی کرنے کی صورت میں ہونے والا نقصان مکمل طور پر صارف کی ذمہ داری ہوگا۔

  10. کامیابی کے ساتھ کورس مکمل کرنے والے طلبہ کو Jeem Academy کی جانب سے آفیشل سرٹیفکیٹ دیا جا سکتا ہے۔

    سرٹیفکیٹ صرف انہی طلبہ کو جاری کیا جائے گا جو کورس کے تمام تقاضے اور پریکٹس ورک پورا کریں۔

  11. Jeem Academy کسی بھی وقت شرائط و ضوابط میں تبدیلی کا حق حاصل ہے۔

    کوئی بھی تبدیلی اسی صفحے پر شائع کی جائے گی، اور ویب سائٹ کا مسلسل استعمال ان نئی شرائط سے اتفاق تصور ہوگا۔

  12. Jeem Academy آپ کی ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

    آپ کا ڈیٹا کسی تیسرے فریق کے ساتھ شیئر نہیں کیا جائے گا سوائے قانونی ضرورت کے۔